جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس 13 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

April 10, 2021

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ 13 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو سماعت کے حوالے سے13 اپریل کے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اْن کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت مختلف بار کونسلز نے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔