کوہاٹ، 10 سال پہلے اغوا کئے گئے 16 کانکنوں کی لاشیں برآمد

April 10, 2021


کوہاٹ،الپوری(نمائندگان جنگ)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 2011 میں اغوا 16کان کن مزدوروں کی نعشیں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل تور سپر سے برآمد کرلی گئی،مختلف سیاسی رہنماوں کی کوہاٹ میں جاری اپریشن کی نگرانی کرتے رہیں 2011 میں شانگلہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 34مزدورکوہاٹ میں کوئلہ کی کان میں مزدوری کے دوران اغوا ء ہو ئے تھے۔ اس سے پہلے 18کان کن مزدور اپنے آپ کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ شانگلہ میں فضا سوگوار ۔ آج بروز ہفتہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مین چوک میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سُپردخاک کردیے جائینگے ۔