وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ملاقات

April 10, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ اس خطہ کی یہ سب سے بڑی درس گاہ ہے جس میں ایڈمنسٹریشن کے اصول بھی پڑھائے جاتے ہیں اور ان پر عمل بھی کیاجاتاہے قانونی تعلیم بھی دیجاتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت یونیورسٹی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی سٹاف انتہائی مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہاکہ قانون کی حکمرانی سے معاشرتی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے، انہوں نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور کہاکہ عصر عاضر میں درختوں اور پودوں کی بہت اہمیت اور ضرورت ہے اس موقعہ پر سول جج ملک عمران عابد نے بھی پودا لگایا۔