ڈسکہ الیکشن، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، غلام اسرار خان

April 10, 2021


الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

غلام اسرار خان نے کہا کہ این اے 75 میں شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے،ووٹرز بلاخوف و خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کورونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔