3ملزم گرفتار ،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

April 12, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ ا ونصیر آبا د نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پستول30بور معایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اجمل اور عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2پستول30بور معایمونیشن برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔