منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں

April 12, 2021

گزشتہ روزنامور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

منشا پاشا نے اپنے نکاح کے خوبصورت لمحات مداحوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔


اداکارہ نے اپنے اور جبران ناصر کے نکاح کی دلکش تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔


منشا پاشا نے نکاح نامے پر دستخط کرتے اور نکاح کے وقت دُعا کرتے ہوئے بھی اپنی اور جبران ناصر کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔


اداکارہ کے نکاح کی تصویروں پر شوبز ستاروں سمیت صارفین کی جانب سے اُن کی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔