دوسرا ٹی 20، پاکستان آج کسے آرام کرواسکتا ہے؟

April 12, 2021

پاکستان دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنی گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس حریف ٹیم کے خلاف آج کے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف جو مسلسل کھیل رہے ہیں، ان میں سے ایک آج آرام کروایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فاسٹ بولرز میں سے ایک کو آرام کرواکر محمد حسنین کو آج کا میچ کھلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔


مڈل آرڈر بیٹنگ کی غیر مستقل مزاج کارکردگی کے پیش نظر آج کے میچ میں شرجیل خان یا آصف علی کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ ان کی جگہ حیدر علی یا لیگ اسپنر عثمان قادر کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔