انٹر بینک،ڈالر کی قیمت میں استحکام

April 13, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ، یورو کی قیمت میں کمی اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے پر مستحکم رہی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 152.80روپے برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 153.20 روپے سے کم ہو کر 153.10روپے ہو گئی ہے ۔