مسمار شدہ مکانات اور مارکیٹوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

April 13, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)شمالی وزیرستان محسود قبیلے کے عمائدین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسمار شدہ مکانات اور مارکیٹوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تباہ شدہ ماکاناتاوردکانوں کا معاوضہ فلفور ادا کئے جائے بصورت دیگر غیرمعینہ مدت کیلئے احتجاج جاری رہے گا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت شیرپائو ایڈوکیٹ اور دیگر ساتھیوں نے کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے پانچ دنوں سے اپنے مطالبات کیلئے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دئے بیٹھے ہیں تاہم اس دوران کسی حکومتی رہنما ملاقات تک ہمارے پاس نہیں ایا جو انتہائی افسوس ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف راہ نجات آپریشن میں ہمارا کافی نقصان ہوا ہے جبکہ حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ۔