جتنا بھی اندھیرا ہوجائے لیکن سورج دوبارہ طلوع ہوتا ہے،صبا قمر

April 14, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ چاہے کتنا بھی اندھیرا ہوجائے لیکن سورج دوبارہ نکلتا ہے۔

صبا قمر نے اپنے لاکھوں مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر حوصلہ افزا پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ٹوٹی ہوئی چیز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور تکلیف کا مداوا بھی کیا جاسکتا ہے۔

صبا قمر کے پیغام کو انکے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔