اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری، 71 پوائنٹس کا اضافہ

April 14, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری سے معمولی ریکوری ہوئی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 71.00پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،45ہزار کی حد بحال ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 16ارب 98 کروڑ 16 لاکھ روپے کا اضافہ ، 50.50 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، کاروباری حجم بھی 5.97 فیصد کم رہا ، تفصیلات کے مطابق پیر کی نسبت منگل کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن سرمایہ کاروں کی زیادہ دلچسپی نظر نہیں آئی اور فروخت کا دباو بتدریج بڑھتا رہا جس کے باعث مندی کا رحجان غالب آگیا تاہم اختتام سے پہلے منتخب سیکٹرز میں خریداری سے ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 70.52 پوائنٹس کے اضافے سے 44978.05 پوائنٹس سے بڑھ کر 45048.57 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 6.45پوائنٹس کی کمی سے 18436.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.83پوائنٹس کے اضافے سے30566.05پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔ منگل کو مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16 ارب 98 کروڑ 16 لاکھ 58ہزار روپے کے اضافے سے 7885 ارب 74 کروڑ 5لاکھ 60ہزار روپے ہو گئی ، فروخت کے دباو کی وجہ سے کاروباری حجم 3 کروڑ 92ہزار شیئرز کی کمی سے 47 کروڑ 34 لاکھ 33ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا کاروباری حجم کے لحاظ سے ایف نیٹ ایکوٹی ، یونٹی فوڈ ، بائیکو پیٹرولیم ، ٹی آر جی اور ورلڈ کال سر فہرست رہے ، سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت اے کے ڈی کیپٹل اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی بڑھی جو 30.84 روپے اور 30.00روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور گیٹرون انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو 394.50روپے اور 41.54 روپے فی شیئرز تھی۔