پیرس کے اسپتال میں فائرنگ سےایک شخص ہلاک ،خاتون زخمی

April 14, 2021

پیرس( نمائندہ جنگ ) پیرس کے اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعدحملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔پولیس ابھی تک شناخت نہیں بتا رہی ہے۔مذید تحقیقات جاری ہیں۔