گھروں سے کچرا اٹھانے کیلئے فوری پلان پر عملدر آمد کیا جائے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

April 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ نے کہا ہے کہ جب تک سو فیصدگھر وں سے کچرا نہیں اٹھایا جائے گا عوام کو فوری ریلیف نہیں ملے گا، انہوں نے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کام کرنے والی چھانگی کانجی چائنیز کمپنی کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کیلئے علاقہ وائز حکمت عملی بنانے اور فوری طور پر پلان پر عملدرآمد کیا جائے، کمپنی اپنے وسائل جس میں گاڑیاں، عملہ ڈسٹ بن و دیگر مشینری شامل ہے ان کا اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ مجھے فوری طور پر رزلٹ چاہئے مزید براں انہوں نے ضلع شرقی اور جنوبی کی یوسی وائز رپورٹ کا بھی مطالعہ کیا۔