وزیراعظم 16اپریل کو سکھر اور کراچی کا دورہ کریں گے

April 14, 2021

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے پہلے سکھر پہنچیں گے جہاں گورنرسندھ، علی گوہر مہر و دیگر پارٹی رہنما سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعظم کااستقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے اور سکھر میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران سکھر میں جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورے سے متعلق بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو جائیں گے۔