ون ڈے رینکنگ: فخر کی ترقی

April 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان بھی پہلے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ انیسویں سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی بہترین 11ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔