شعیب اختر جیت کی خوشی میں غلطی کرگئے؟

April 15, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو سیریز جتوادی۔

شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ایک اور سیریز جیت گیا۔

شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیںکی تاہم نشاندہی ہونے پر انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے ایک اور پیغام لکھا کہ غلطی بھی بندے سے ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹسے ہرایا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے اب 4 میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم جیت کی صورت میں سیریز جیت لے گی جبکہ جنوبی افریقا کی جیت سے سیریز کا اختتام برابری پر ہوگا۔