سونا، 500؍روپے فی تولہ مہنگا

April 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1730 سے بڑھ کر 1743 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 2ہزار 500روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے87ہزار 877روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 1300روپے سے بڑھ کر 1330 روپے فی تولہ ہو گئی ہے ۔