زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری

April 15, 2021

فائل فوٹو

دورہ زمبابوے کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ جاری ہے، جہاں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی کوویڈ-19 ویکسینیشن بھی کردی گئی۔

ٹیسٹ اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں سیناریو میچ ٹریننگ سے قبل فزیکل ٹریننگ کی، جس کے بعد فیلڈنگ پریکٹس اور پھر سیناریو میچ کھیلے۔

بولرز اور بیٹسمینوں کو مختلف اہداف دیے گئے، اوپنر عمران بٹ اور عابد علی کو نئے گیند کے ساتھ خصوصی ٹریننگ کروائی گئی۔

دونوں کو 15 اوورز وکٹ پر رکنے جبکہ فاسٹ بولرز کو دو سے تین وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا، بولرز 15 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

دوسری جانب اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی۔

ادھر سعود شکیل بھی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی زمبابوے روانگی یقینی ہے۔