بھارت: مسلسل دوسرے روز 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

April 16, 2021

بھارت میں ایک بار پھر ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 17 ہزار 353 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 9 روز کے دوران آٹھویں مرتبہ کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 1185 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 308 ہو گئی ہے۔

بھارت میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔۔