امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں ایران اور شمالی کوریا سے متعلق انتباہ

April 17, 2021

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ پر بات چیت کے لیے زور ڈالنے کے لیے شمالی کوریا اس سال جوہری تجربات دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ 27صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کابھی تذکرہ ہے، جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ایران کے حالیہہ اعلان کے بعد یہ ملک جہویر ہتھیاروں کے حصول کے ایک قدم اور قریب آ پہنچے گا۔