سائٹ ایریا سے معمر شخص کی لاش ملی

April 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 70 سے 75 برس ہے تاہم اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کر دیا۔