پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، فائرنگ کی زد میں آ کر شہری بھی زخمی

April 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم محمد اصغرکو زخمی حالت میں گرفتار ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں ، جبکہ مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر شہری زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 14 اور 15 کے درمیان دو پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ انھوں نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو مشکوک دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس دوران ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کر دی جس سے گلی میں کرکٹ کھیلنے والا نوجوان رائو منیب زخمی ہوگیا۔