تحریک انصاف میں کوئی قابل وزیرخزانہ نہیں، تجزیہ کار

April 17, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال چند ہفتوں میں حماد اظہر کی جگہ شوکت ترین وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز، کیا حماد اظہر کی جگہ شوکت ترین بہتر آپشن ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے علاوہ اب وزیرخزانہ کیلئے کوئی شخص نہیں بچا،وزارت خزانہ میں مسلسل تبدیلیوں سے لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوئی قابل وزیرخزانہ نہیں،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فواد چوہدری سے بہتر وزیراطلاعات کوئی نہیں ہے

تیسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں تحقیقات میں شامل خسرو بختیار کو کابینہ میں جگہ نہیں دی جانی چاہئے۔