پاکستان پروجیکٹ کارکردگی 70 سے گھٹ کر 58 فیصد رہ گئی

April 17, 2021

اسلام آْباد ( مہتاب حیدر ) ایشیائی ترقیاتی بینک کے انڈیپنڈنٹ ایوالیو ایشن ڈپارٹمنٹ ( آئی ای ڈی ) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی پروجیکٹ کارکردگی 2017 سے 2019 کے درمیان 70 فیصد سے کم ہو کر 2018 سے 2020 کے درمیان 58 فیصد رہ گئی ۔اس کی وجہ پبلک سیکٹر منیجمنٹ ( پی ایس ایم ) اور پانی کے شعبوں میں خراب کارکردگی بتائی جا تی ہے ۔اس خراب کارکدگی کے باعث پاکستان کو منصوبے بر وقت مکمل نہ کر نے پر کروڑوں ڈالرز جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔