رنبیر کپور کا علاج اب بھی جاری ہے؟

April 17, 2021

حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو مسلسل دو دن کلینک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور جمعہ کے روز کلینک گئے جبکہ ایک دن قبل جمعرات کو بھی وہ اپنی والدہ کے ہمرا ہ کلینک گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بار اداکار کی طبیعت ٹھیک دکھائی دی اور انہوں نے فوٹوگرافرز کے اصرار پر تصویریں بھی کھینچوائیں۔

اس دوران اداکار فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔