لینڈ ایکوزیشن حل طلب، ددوچھا ڈیم پر انتظامیہ کی پوائنٹ سکورنگ

April 17, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لینڈ ایکوزیشن کا ایشو حل کئے بغیر انتظامیہ نے ددوچھا ڈیم کو پوائنٹ اسکورنگ کا منصوبہ بنارکھا ہے۔عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود پراجیکٹ انتظامیہ اعلانات پر اعلانات کررہی ہے کہ اتنے فیصد منصوبہ پر پراگرس ہوچکی ہےجبکہ بنیادی مسئلہ جوں کا توں ہے۔نہ متاثرین کو مطمئن کیا جاسکا نہ ہی عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہوسکی ہے۔منصوبے پر ہونے والی عملی پیش رفت کے حوالے سے زبانی کلامی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر آ فس راولپنڈی میں تر قیا تی سکیموں کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کمشنر سیدگلزار حسین شاہ نے ہدا یت کی کہ ددوچھاڈیم پر کام کو بلا تعطل جا ری رکھا جائے ، لینڈ ایکو زیشن کے حوالے سے متاثرین کو ان کے جائز حقو ق فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایکسیئن سمال ڈیم کو ہدایت کی مقامی عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات رکھی جائے جس میں وہ خودان کے تحفظات کو سنیں گے۔کمشنر نے کہا کہ پا نی کی قلت عا لمی مسئلہ بن چکا ہے اور د نیا بھرکے مما لک اس کمی کو پورا کر نے کے طر یقوں پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان بھی واٹر کرا ئسز کا شکار ممالک میں سرفہرست ہے اورڈیمز کی تعمیر نہ ہو نے کی و جہ سے50 سال میں یہاں پا نی کی فی کس د ستیا بی میں چا ر گنا کمی آ چکی ہے۔ حکومت پنجاب کی جا نب سے اس مسئلے کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے جنگی بنیا دوں پر اقدا مات کر نے کے لئے کو ششیں کی جا رہی ہیں۔ ددوچھا و د یگر سما ل ڈ یمز کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کڑ ی ہے تا کہ اسکے ذ ر یعے ہر سال سیلاب کی مد میں لا کھوں کیو سک پا نی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا سکے۔اس مو قع پر ایکسیئن سمال ڈ یمز نے بتا یا کہ ڈیم کی سائٹ پر کام جای ہے اور اوورآل فز یکل پرا گریس سولہ فیصدہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر سے25 کلو میٹر کی مسا فت پر بننے والے اس ڈ یم کے لئے6492اعشاریہ 480ملین مختص کئے گئے ہیں اور اپنی تعمیرکے بعد اس ڈ یم کی گراس سٹو ر یج صلا حیت 60ہزارایکڑ فٹ ہو گی۔