سپلائی چین مینجمنٹ: چھوٹے کاروباروں کیلئے مشورے

April 19, 2021

کوئی بھی مصنوعات (پروڈکٹ) براہ راست آپ کی ٹوکری یا شاپنگ کارٹ میں نہیں آجاتی، وہ کئی مراحل یا جگہوں سے گزر کر آپ کے گھر یا کچن تک پہنچتی ہے۔ فیکٹری میں مصنوعات کی تیاری اور اس کے بعد صارفین تک پہنچنے کے اس عمل کو سپلائی چین کہتے ہیں۔ مصنوعات تیار کرنے والوں سے سپلائر/ڈسٹریبیوٹر تک اور پھر وہاں سے ریٹیلر کے پاس سے ہوتی ہوئی بالآخر صارفین کے ہاتھ میںآتی ہے۔ تاہم، چھوٹے کاروبار اسے کیسے منظم کرتے ہیں، آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سپلائی چین مینجمنٹ سب سے زیادہ موثر اورکارگر طریقے سے سپلائی چین چلانے کی شعوری کوشش ہے۔ اس طرح کی حکمت عملی میں پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، سورسنگ، پیداوار/تیاری اور رسد شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کا معیاری مصنوعات کی تیاری اور اسے صارفین تکپہنچانے میں اپنا کردار ہوتاہے۔

سپلائرز: مصنوعات تیار کرنے کے لیے سپلائرز درکار مواد فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ تیار شدہ مصنوعات میں خام مال ہو یا پھر انفرادی حصے۔ مثال کے طور پر سام سنگ اپنی پروسیسر چپس تیار کرتا ہے، LG ٹچ اسکرین ڈسپلے تیار کرتا ہے اور توشیبا فلیش میموری تخلیق کرتا ہے ۔

مینوفیکچررز: سپلائی چین کا یہ مرحلہ مصنوعات تیار کرنے کے لیے سپلائرز کے فراہم کردہ تمام پارٹس کو جمع کرتا ہے۔ کمپنیاں سپلائرزسے پارٹس حاصل کرتی اور انہیںیکجا کرکے ایک نئی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔

ڈسٹری بیوٹرز: تیار شدہ مصنوعات کو دکانوں، سُپر اسٹورز یا پھر آن لائن اسٹورز کو فراہم کرنے کی ذمہ داری ڈسٹری بیوٹرز کی ہوتی ہے۔ مثلاً ایپل اسٹورز اور وال مارٹ پر صارفین کے لیے آئی پیڈ رکھے ہوتے ہیں جبکہ آن لائن ڈسٹری بیوٹرز صارفین کو براہ راست ان کے گھر پر آئی پیڈ بھیج دیتے ہیں۔

کسٹمرز: مصنوعات کی طلب صارفین کی جانب سے آتی ہے اور وہ مصنوعات کی مقدار اور مجموعی طور پر سپلائی چین پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

وہ ادارے جو بالآخر سپلائی چین بناتے ہیں، وہ فزیکلی اور معلوماتی ذرائع سے ایک ساتھ مربوط ہوجاتی ہیں۔ فزیکل عنصر میں سامان کی تیاری، شپنگ اور ان کا ذخیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ سامان کی نقل و حرکت کے لیے معلومات اہم عنصر ہے جو سپلائی چین میں شامل پارٹنرز (شراکت دار) کو ایک دوسرے سے بات کرنے اور سامان کی ترسیل کو کنٹرول کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

سپلائی چین پارٹنرز کا انتخاب کیسے کریں؟

جب سپلائی چین کی بات ہوتی ہے تو کوئی بھی کاروبار خود سے ہر کام نہیں کرسکتا۔ لہٰذا کچھ سپلائی چین پارٹنرز کا انتخاب کرنا ضروری ہے،جس کے لیے آپ کو ذیل میں درج سوالات کے جوابات تلاش کرنے چاہئیں۔

٭ کیا پارٹنرز آپ کے ساتھ ترقی کرسکتے ہیں اور کمپنی کے ترقی کرنے کی صورت میں کیا وہ کسٹمر بیس (Customer base)کی خدمت کرسکتے ہیں؟

٭ کیا وہ کوئی اضافی فائدہ پہنچا سکتے ہیں، جیسے مہارت، مددگار ٹیکنالوجی یا دیگر وسائل؟

٭ کیا ان کی تنظیم کمپنی کی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے؟

٭ ان کے بارے میں ان کے موجودہ یا گزشتہ صارفین یا شراکت دار کیا کہتے ہیں؟ کیا وہ ایماندار ہیں؟ کیا وہ جوابدہ ہیں؟

٭ کیا وہ ایسے علاقے میں ہیں، جہاں ڈرائیور آسانی سے پہنچ سکتے ہیں؟

سپلائی چین کے خطرات کم کرنا

رسک مینجمنٹ، سپلائی چین کی ایک اہم قوت ہے۔ سپلائی چین کے اخراجات کو کم کرنے سے معیار میںکمی اور قابل اعتبار شپنگ کے اوقات میں تبدیلی آنے کا خطرہ ہوتاہے۔ عام طریقوں جیسے آؤٹ سورسنگ (کسی تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنا)، آف شورنگ، مینوفیکچرنگ پر سمجھوتہ، یہ تمام خطرات (رسک لیول) کو بڑھاتے ہیں۔

ترسیل پر لین دین کی بچت کی وجہ سے کاروباری افراد کو طویل المیعاد پریشانی ہوسکتی ہے۔ نقل و حمل (Transport)کرنے والا اکثر آپ کے گاہک کے ساتھ بات چیت کرنے والا آخری شخص ہوتا ہے اور وہ آپ کے برانڈ کا آخری تاثر دیتا ہے۔

رکاوٹوں کو کیسے دور کیاجائے؟

حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سپلائی چین کو تمام رکاوٹوں سے پاک ہونا چاہیے۔ رکاوٹوں کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں قدرتی آفات خاص طور پر عام ہیں۔ سمندری طوفان، زلزلے، جنگل کی آگ یا دیگر آفات جیسے واقعات سپلائی چین میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ کاروباروں کے سروے میں، ٹریولرز بزنس رسک انڈیکس نے انکشاف کیا کہ جب رکاوٹوں کی بات آتی ہے تو سپلائی چین کا سب سے بڑا خطرہ سپلائر سے مٹیریل کا حصول ہوتا ہے۔

اس قسم کی رکاٹوںکے حوالے سے بہتر ہے کہ ایسا منصوبہ تیار کیا جائے جو دستاویز کی صورت میں ہو، جس میں ثانوی سپلائرز اور دوسرے بیک اَپ سے متعلق معلومات ، خطرے کی نشاندہی، کاروباری اثرات کا تجزیہ، روک تھام، تخفیف اور بازیابی کے قواعد موجود ہوں۔ اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے بیک اَپ پلان پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ایڈجسٹ کریں تاکہ آپ کے کاروبارکو کم سے کم رکاوٹ کا سامنا ہو۔ کسی بھی آفت کے بعد جب تک سپلائی چین بحال نہیں ہو جاتی تب تک گاہکوں اور سپلائرز کے ساتھ باقاعدہ روابط (کمیونی کیشن) ضروری ہے۔

اس طرح اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ سپلائی چین کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اگلے مراحل کے بارے میں ملازمین سے بات چیت کرنا بھی ضروری ہے تاکہ انہیں حوصلہ رہے کہ ان کی ملازمتیںبحال ہیں۔ ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیںکہ کاروبار اپنے کاموں میں جلد سے جلد مناسب انشورنس حاصل کریں، تاکہ کسی تباہی کی صورت میں وہ چیزوں کو جلدی سے دوبارہ چلانے میں کامیاب ہوجائیں۔