• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج سے 100 گنا بڑے دو بلیک ہولز مل کر ایک بن گئے، سائنسدانوں کا مشاہدہ

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ دونوں بلیک ہولز سورج سے 100 گناہ بڑے ہیں جو ایک دوسرے گرد چکر لگتے ہوئے آپس میں ملکر ایک بڑے بلیک ہول میں تبدیل ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی معروف درسگاہوں میں سے ایک کارڈف یونیورسٹی سے منسلک گریوٹی ایکسپلوریشن انسٹیٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر مارک ہنم نے 2 بلیک ہولز کے انضمام کے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک شدید زوردار نوعیت کا واقعہ تھا، لیکن اس کے سگنلز زمین پر بہت کمزور محسوس ہوئے۔

ماہر فلکیات نے بتایا کہ خلاء سے موصول ہونے والے ان سگنلز کے تجزیے سے یہ معلوم ہوا کہ ٹکرانے والے بلیک ہولز سورج کی کمیت سے 103 اور 137 گنا زیادہ تھے اور زمین کے مقابلے میں 4 لاکھ گناہ تیزی سے گھوم رہے تھے اور دنیا سے 10 ارب نوری سال کے فاصلے پر ایک بڑے بلیک ہول میں تبدیل ہوگئے۔

ماہرفلکیات کے مطابق زیادہ تر بلیک ہولز اس وقت وجود میں آتے ہیں جب کسی ستارے پر موجود اس کا جوہری ایندھن ختم ہوجاتا ہے اور وہ اپنی زندگی کے اختتام پر بکھر رہے ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اب تک بلیک ہولز کے 300 ملاپ کا مشاہدہ کیا جنہوں نے گریویٹیشنل لہریں پیدا کیں، اس سے قبل جو انضمام ہوئے تھے وہ سورج سے 140 گنا بڑے تھے، جبکہ حالیہ انضمام میں یہ سورج کے مقابلے 265 گنا بڑے بلیک ہولز کا مشاہدہ کیا گیا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید