پاکستانی ٹیم جوہانسبرگ سے ہرارے روانہ

April 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا مکمل ہونے کے بعد جوہانسبرگ سے ہرارے کے لیے روانہ ہوگئی۔

ٹیم پاکستان چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے، ہرارے پہنچنے پر پورے اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اس کا ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔

گرین شرٹس اس دوررے کے دوران زمبابوے کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔