پاکستان میں فرانسیسی سفیر ملک چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

April 18, 2021

اسلام آباد( صالح ظافر) پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارک بیرٹی عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار ہیں، فرانسیسی حکومت نے حالیہ امن و آمان کے مسئلے کی وجہ سے تمام فرانسیسی شہریوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدائت کی تھی۔ پاکستان میں یہ سفیر اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اور ان کی عرصہ تعیناتی میں توسیع کی گئی ہے۔فرانسیسی شہریوں کی پاکستان سے روانگی کمرشل ائیرلائنوں کے زرئعے ہوگی یہ صورتحال تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کے بعد پیدا ہوگئی تھی۔