ریفری ججز اور کوچز پر ریفریشر کورس کا انعقاد

April 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ریفری ججز اور کوچز پر ریفریشر کورس و سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آئبا کے نئے قوانین اور رولز و ریگو لیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ پروگرام میں کراچی کے باکسنگ کلبز کے علاوہ سندھ بھر سے 100سے زائدکوچز اور ریفریز نے شرکت کی ۔