دہشت گردی کا خطرہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

April 19, 2021

واشنگٹن ( اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان سے نکل جانے کے امریکی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے اور واشنگٹن کو چین اور وبائی امراض جیسے چیلنجوں سے متعلق وسائل پر پھر سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سابق مسلح افواج کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس سمیت سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور امریکی جنرلز نے دلیل دی ہے کہ اس اقدام سے ملک تشدد کی گہرائی میں پڑ سکتا ہے اور امریکا کو دہشت گردی کے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔