جوہری مرکز پر حملہ، ایران کا انٹرپول سے مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد دینے کا مطالبہ

April 19, 2021

تہران (اے ایف پی) مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نطنز جوہری تنصیبات پر تخریبی حملے میں مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد کرے جس کا الزام اس نے اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ قومی ٹیلی ویژن نے ایک تصویر شائع کی ہے اور اس شخص کی شناخت 43 سالہ رضا کریمی کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز پر گزشتہ ہفتے تخریب کاری میں وزارت انٹیلی جنس نے اس کے کردار کی تصدیق کی تھی۔