شیریں مزاری برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ کرانے کے طریقہ کار پر برہم

April 19, 2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ کرانے کے طریقہ کار پر شدید برہم ہوگئیں ۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ قرنطینہ گزارنے والوں سے 1700پاؤنڈز کی وصولی شرمناک اور امتیازی سلوک ہے ،برطانیہ میں لازمی طور پر ہر شہری کودس دن قرنطینہ میں گزارنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قرنطینہ میں گزارنے والے افراد سے فی شخص 1700پاؤنڈز کی وصولی شرمناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے ان کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،پاکستانی اور پاکستانی نژاد شہریوں کیساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک پاکستان کو مزید ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس کی کیسز میں اضافہ ہونیاور نئی خطرناک قسم سے پھیلنی والے انڈیاجیسے ممالک کے حوالے سے مگر اسطرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔