مولاناریاض درانی اسلام کے نڈر سپاہی تھے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

April 19, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا سیدعبداللہ شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدا لعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی مولانا محمدریاض درانی کےانتقال پراظہارتعزیت کیا ہے ،رہنمائوں نےکہا کہ مولانا ریاض درانی ایک جید عالم دین اور اسلام کے ایک نڈر اور بیباک سپاہی تھے مرحوم نے پوری زندگی جمعیۃ علماء اسلام کے پرچم کے سائے کے نیچے گزاری جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی دوست سے محروم ہوگئی ہے۔