ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ محمد طاہر شریف کی ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے ۔ محمد یونس سے 11520روپے اور احسن علی رضا سے 6720روپے وصول کرنیکا حکم دیاگیاہے ۔ فیاض احمد کی ایک سال کے لئے ترقی روک دی گئی ہے ۔