امریکا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

April 19, 2021


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فائرنگ کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔