مسجدالحرام: خواتین سیکورٹی اہلکار صحن مطاف میں تعینات

April 20, 2021

مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر دیا گیا۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔