دیہاتوں میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کرنا ہوگا، ڈاکٹر فیصل

April 20, 2021


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا سے نکلنا ہے تو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی ضرورت ہوگیشہروں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی ویکسینیشن کا آغاز کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ حکومتوں میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، وزارتوں میں استعفے بھی لیے جاتے ہیں اور قلمدان بھی تبدیل ہوتے ہیں،سہارافار لائف ٹرسٹ کے بانی و گلوکار ابرارالحق نے بتایا کہ سہارا گزشتہ اٹھارہ برس سے نارووال میں کام کررہا ہے۔جہاں کوئی اسپتال کی سہولت میسر نہیں تھی۔اب چھ سو بستروں کا اسپتال بن چکا ہے ، بیالیس لاکھ مستحق مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چار ،پانچ کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن مشکل ضرورہے مگرناممکن نہیں۔اگرکورونا سے نکلنا ہے تو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی۔ویکسین کی فراہمی میں ابھی وہ تیزی نہیں جس کی ضرورت ہے۔ویکسین بنانے والے ممالک کو بھی ویکیسن کی کمی کا سامنا ہے۔اگلے ہفتے پاکستان میں تقریباً بیس لاکھ ویکسین آجائیں گی جس کی تعداد میں مزید اضافہ کریں گے۔ابھی پچاس سے ساٹھ سال کے لوگوں کی ویکیسنیشن شروع کر رہے ہیں اٹھارہ سال تک کے لوگوں کی ویکسینیشن میں وقت لگے گا۔ہمیں شہروں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی ویکسینیشن کا آغاز کرنا ہوگا۔ویکسین کی کمی کی وجہ سے ملک گیر مہم شروع نہیں کی گئی۔ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا سے متاثر ہونے کا بیس فیصد خطرہ موجودرہے گا۔