زکریایونیورسٹی زرعی فارم پرگندم کی کٹائی کا افتتاح

April 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی کی آباد اور زرخیز زمین کے ساتھ کچھ ایسے قطعات تھے جنہیں بنجر سمجھ لیا گیا تھا مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی درسگاہ کے زرعی ماہرین اور باہمت اہلکاروں کے ہمراہ بنجر زمین کو آباد اور سرسبز کردیا ہے۔یہ بات وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے زکریا یونیورسٹی زرعی فارم پر گندم کی کٹائی کے افتتاح کے موقع پرکہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاشتکاروں کو جدید تعلیم سے آگاہ کریں ، سائنسی علوم سے آگاہی حاصل کرکے کم سے کم وسائل استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا ہوگا۔