کورونا، بلوچستان نے 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں

April 20, 2021

بلوچستان کے محکمہ صحت نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی 25ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔

ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں واپس کرے گا۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہے، مزید کی فوری ضرورت نہیں، جس پر بلوچستان کے محکمہ صحت نے کورونا سے بچاؤ کی 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔ ادھار دی گئی ویکسینز 25 اپریل تک واپس مل جائیں گی ۔