عثمان بزدار کا بہاولپور کی مریم کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا حکم

April 20, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور کی 10 سال کی بچی مریم کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا حکم دے دیا۔

بہاولپور سے تعلق رکھنے والی 10 سال کی مریم پیدائشی طور پر چہرے کے مرض میں مبتلا ہے۔

دس سالہ مریم کے مرض کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کے علاج معالجے کا حکم دیا۔

اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا کہ بچی مریم کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔

عثمان بزدار ن کہا کہ مریم میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے مرض کا علاج کرانا میرا فرض ہے۔