• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپ OPC کو جلد حتمی شکل دی جائیگی، عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کی او پی سی موبائل ایپ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے او پی سی اسپیشل کورٹس کے قیام کیلئے سمری جلد بھیجنے کے احکامات جاری کیئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

تازہ ترین