بجلی کے میٹر میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا

April 21, 2021

نارووال میں دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں 3 انچ چوڑا اور 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا جسے دیکھ کر اہل علاقہ پریشان اورحیران ہوگئے۔

نارووال کے نواحی علاقے ڈیرانوالہ میں عمران نامی مالک مکان نے جب گھر کے باہر دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں تین فٹ موٹا اور چار فٹ لمبا سانپ دیکھا تو فوری طور پر واپڈا حکام کو اطلاع کردی۔

میٹر میں گھسے سانپ کو دیکھ کر اہل علاقہ تو پریشان تھے ہی واپڈا اہل کار بھی حیران ہوگئےکیونکہ میٹر میں گھسنے کے لیے اتنا بڑا سوراخ موجود نہیں تھا۔