رمضان پیکیج نظر نہیں آرہا، وزیراعظم مہنگائی مافیا کے سرپرست، بلاول

April 22, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماہ رمضان میں ہوشربا مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام سے دشمنی کر رہے ہیں، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا، وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی،مسائل کا حل آپ کے بس کی بات نہیں اصل ریلیف عوام کو اس وقت ملے گا جب ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نااہل حکمران گھر جائینگے۔