ترکی امن کانفرنس میں شرکت سے قبل افغان طالبان کا امریکا سے مطالبہ

April 22, 2021

ترکی امن کانفرنس میں شرکت سے قبل افغان طالبان نے امریکا سے مطالبہ کردیا ۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نےترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے کہ وہ اسکے قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی طالبان رہنماؤں پرعائد پابندیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے۔

اقوام متحدہ کے زیر نگرانی افغان امن کانفرنس ترکی میں 24 اپریل کو ہونی تھی لیکن طالبان کی غیر حاضری کے باعث کانفرنس کو عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کیلئے افغان صدر کے خصوصی مشیر محمد عمر داود زئی نے کہا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ طالبان کے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی جنگ بندی سے مشروط کی جائے اگر وہ جنگ بندی قبول کرتے ہیں تو ان قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔

داود زئی کے مطابق پاکستان کا اعلی سطح کا فوجی اور سیاسی وفد آج کابل کا دورہ کرنے والا ہے.

اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے بات چیت کی جائے گی،