معذور یا بیمار شہریوں کو گھروں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی، یاسمین راشد

April 22, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 60 سال کی عمر سے زائد معذور یا بیمار شہریوں کو گھروں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ 60 سال عمر سے زائد معذور یا بیمار شہری 1033پر کال کرکے معلومات فراہم کریں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایمبولینس میں ایک ویکسینیٹراور ڈاکٹر تعینات ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت کو شہریوں کو گھروں میں کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 27 ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔