کراچی: شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

April 22, 2021

کراچی کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو کو عوام نے پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو رکشے میں سوار شخص سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریب سے گزرتے موٹرسائیکل سوار شہری نے ڈاکو کو ہیلمٹ مار کر گرادیا۔

بعدازاں عوام نے ڈاکو کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔