ایشین ویٹ لفٹنگ میں طلحہ نے برانز میڈل جیت لیا

April 23, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ویٹ لفٹر محمد طلحہ نے تاشقند میں کھیلی جانے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 67 کے جی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے 148 کے جی وزن اٹھایا۔ ٹوکیو اولمپکسمیں ان کی شر کت کے بارے میں فیصلہ30 اپریل کو کی جانے والی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا۔ تاشقند ایونٹ اولمپکس کا رسائی رائونڈ تھا۔کورونا کی وجہ سے محمد طلحہ نے ٹریننگ گھر پر اپنے والد کی نگرانی میں کی جو خود بھی ویٹ لفٹنگ کوچ ہیں۔