کوہ ہمالیہ سر کرنے کی کوشش، ناروے کے کوہ پیما کورونا وائرس میں مبتلا

April 23, 2021

کھٹمنڈو (اے ایف پی) کوہ ہمالیہ سرکرنے کی کوشش کرنے والے ناروے کے کوہ پیما نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ارلینڈ نیس نے اپنے فیس بک پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج ہورہا ہے۔